ETV Bharat / international

پاکستان طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ آئندہ ماہ پیش کی جائے گی - PIA plane report expected June 22

جمعرات کے روز پاکستانی ہوائی جہاز کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملا ہے اور اسے ائیر بس کے ماہرین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 29, 2020, 11:22 AM IST

پاکستان کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ گذشتہ روز طیارہ حادثے میں 97 افراد کی ہلاکتوں کی ابتدائی رپورٹ آئندہ ماہ پیش کی جائے گی۔

ویڈیو

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ رپورٹ 'آزاد اور منصفانہ' ہوگی اور اسے 22 جون کو پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پاکستان نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ایئربس کے ماہرین نے گذشتہ ہفتے ہونے والے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس میں ایک ایئربس اے 320 شامل ہے۔

یہ کراچی میں جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے قریب ایک آبادی والے محلے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ انجن کی ناکامی کے بعد طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا۔

پاکستانی ہوا بازی کے حکام نے منگل کو بتایا کہ انہوں نے اپنی ابتدائی تحقیقات ایئربس کی 11 رکنی ٹیم کے ساتھ شیئر کی ہے۔

جمعرات کے روز پاکستانی ہوائی جہاز کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملا ہے اور اسے ائیر بس کے ماہرین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے نزدیک ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اس طیارے میں 99 مسافر اور 8 عملہ سمیت کل 107 افراد سوار تھے، جن میں سے دو کے علاوہ سبھی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ حادثہ عید الفطر کی تعطیل سے قبل پاکستان کی جانب سے گھریلو پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے کچھ روز بعد پیش آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.