ETV Bharat / international

آسٹریلیائی انتظامیہ نے 88 وہیل ریسکیو کیا - تسمانیہ میں پھنسے وہیل کو ریسکیو کیا گیا

اتنی بڑی تعداد میں وہیل مچھلیوں کے ملنے اور ہلاک ہونے سے ماہر حیات بے حد حیران ہیں۔ پیر اور بدھ کے روز اسٹرین شہر کی ساحل پر تقریبا 500 وہیل دیکھی گئی تھیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 8:30 PM IST

حکام نے جمعرات کو بتایا کہ تسمانیہ کے ساحل سے 88 پائلٹ وہیلوں کو بچا کر انہیں گہرے پانی میں چھوڑا گیا ہے اور 20 دیگر کو آزاد کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ویڈیو

تسمانیہ کے اسٹرین شہر کے ساحل پر وہیل مچلیوں کی ایک بڑی تعداد کم گہرے پانی میں آ کر بری طرح پھنس گئی تھی، جن میں سے 88 کو بچایا گیا ہے، جبکہ 380 وہیل ہلاک ہو گئی ہیں۔ ان کی لاشوں کو نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

تسمانیہ پارکس اور وائلڈ لائف سروس منیجر نک ڈیکا نے بتایا کہ ریسکیو عملے کو 20 وہیلیں ملی ہیں جو ریسکیو کے چوتھے روز بھی زندہ ہیں۔

خیال رہے کہ پیر اور بدھ کے روز اسٹرین شہر کی ساحل پر تقریبا 500 وہیل دیکھی گئی تھیں۔

میرین کنزرویشن پروگرام وائلڈ لائف میں ماہر حیاتیات کرس کارلین نے کہا کہ سیکڑوں ٹن والی وہیل کی لاشوں کو ہٹانے کا کام جمعہ کو شروع کیا گیا ہے اور اس میں کچھ دن لگنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.