افغانستان کے صوبہ اروزگان میں طالبان کے خلاف افغان سکیوریٹی فورسز کے خصوصی آپریشن میں طالبان کے کم از کم درجن بھر عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
اس دوران صوبے اروزگان کے ضلع ترينکوت اور گیزاب میں 12 طالبانی ہلاک، جبکہ 8 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں طالبان نے اب تک کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
گذشتہ 3 ماہ سے اروزگان کے ضلع گیزاب اور دہراود میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان نے افغان فورسز سے کچھ علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔