ایک سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا کہ یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ میں ہفتہ کی رات عام تعطیل منانے والے کی غرض سے جمع ہونے والے ہجوم کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یہ میزائل حملہ اس وقت کیا گیا جب سینکڑوں مقامی باشندے اور فوجی ملک کے 1962 کے انقلاب کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ساحلی شہر مڈی سٹی کے ایک عوامی چوک میں منعقد تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ یمن کو 1962 کے انقلاب نے جمہوریہ بنا دیا تھا۔ اس کی سالگرہ کے موقع پر یمن میں عام تعطیل رہتی ہے جو کہ 26 ستمبر کو آتی ہے اور اس سال کی سالگرہ حکومت کے زیر کنٹرول شہروں اور صوبوں میں منعقد ہونے والی تقریبات کے ذریعہ منائی گئی۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے نجران کی جانب داغے گئے حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنادیا تھا، سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں کا سعودی عرب کی طرف کیا جانے والا یہ دوسرا میزائل حملہ تھا۔
افغانستان میں سیکورٹی نظام بہتر لیکن معاشی صورتحال خراب ہوگئی
واضح رہے کہ یمن 2014 سے خانہ جنگی میں پڑا ہوا ہے، جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے ملک کے شمال کا بیشتر حصہ اپنے قبضے میں لے لیا اور صدر عبد الربا منصور ہادی کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو دارالحکومت صنعا سے نکالنے پر مجبور کیا۔
حکومتی فوج نے حوثی باغیوں کے ساتھ برسوں کی شدید لڑائی کے بعد 2018 میں مِدِی پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔ یمنی خانہ جنگی نے دسیوں ہزار افراد کو ہلاک کیا اور 40 لاکھ کو بے گھر کیا اور قوم کو بھوک کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔