ETV Bharat / international

افغانستان: سیاسی ریلی پر حملے میں کم از کم 27 افراد ہلاک - حملہ عبدالعلی مزاری کی یادگار تقریب میں کیا گیا

جمعہ کے روز کابل میں ایک سیاسی ریلی پر حملے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان:  سیاسی ریلی پر حملے میں کم از کم 27 افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 6:18 PM IST

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'اسپیشل فورس کے یونٹ حملہ آوروں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کے اعداد و شمار بدلے جائیں گے'۔

وزارت صحت کے ایک اہلکار نظام الدین جلیل نے کہا کہ 29 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری سے انکار کر دیا ، جو ہزارہ نسلی گروپ سے تعلق رکھنے والے سیاستداں، عبدالعلی مزاری کی یادگار تقریب میں کیا گیا۔

گذشتہ برس اسی تقریب میں ایک اسلامک اسٹیٹ کے گروپ کے ذریعے کیے گئے حملے میں مارٹر فائر سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.