ETV Bharat / international

پاکستان میں المناک سڑک حادثہ، 26 افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 31, 2019, 11:24 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:04 PM IST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں مسافروں سے بھری ایک بس کے ندی میں گرنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بس ندی میں گری، 26 افراد ہلاک

مقامی میڈیا کے اطلاع کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کندیا کے علاقے بریگو میں لکڑی کا پل ٹوٹ جانے سے مسافروں سے بھری بس ندی میں جا گری۔

روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق سول ڈیفینس کے چیف وارڈن احسان الحق نے بتایا کہ ایک پک اپ گاڑی کندیا جارہی تھی جس میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 31 مسافر سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب گاڑی بریگو میں لکڑی کے پل پر پہنچی تو پل گاڑی کا بوجھ برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 31 میں سے 5 مسافروں نے گاڑی میں سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچالیں تاہم دیگر مسافر ڈوب گئے۔
چیف وارڈن نے مزید بتایا کہ دریا میں سے 4 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کی تلاش تاحال جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں، مقامی افراد اور پولیس ندی میں دیگر افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ ڈوبنے والوں میں 5 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
مذکورہ واقعہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جن افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں وہ کوہستان کے بالائی علاقہ کے تحصیل کندیا کے گاؤں بریگو کے رہائشی اور قریبی رشتے دار تھے۔

Intro:Body:

رر

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 11:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.