مقامی اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق کہ بلبل طوفان سے 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اموات طوفان میں درخت گرنے کے سبب ہوئی ہیں۔ چند اموات ڈوبنے اور چند طوفان میں مکانوں کے گرنے سے بھی ہوئیں۔
اس دوران تقریباً 51 ماہی گیروں کی گمشدگی کی رپورٹ بھی ہے۔ یہ ماہی گیر طوفان کی وارننگ ملنے کے باوجود سمندر میں گئے تھے۔
بنگلہ دیش کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کے وزیر مملکت انعام الرحمن نے بریفنگ کے دوران کہا کہ حکام نے 21 لاکھ 60 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے اور ان کے لئے خاص طور پر پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں۔