ETV Bharat / international

چار گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر اشرف غنی اپنے ساتھ لے گئے: روس کا دعوی - अशरफ गनी देश छोड़कर भाग गए

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ 'افغان صدر اشرف غنی افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھ پیسوں سے بھری 4 گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی لے گئے۔

چار گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر اشرف غنی اپنے ساتھ لے گئے: روس کا دعوی

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 9:56 PM IST

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل میں روس کے سفارت خانے نے پیر کے روز کہا کہ 'اشرف غنی پیسوں سے بھری ہوئیں 4 گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر سمیت ملک سے فرار ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق افغان صدر کو کچھ پیسے چھوڑ کر بھی جانا پڑا کیونکہ ان کے پاس مزید پیسے رکھنے کی گنجائش موجود نہیں تھی۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز اشرف غنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد افغانستان میں خون ریزی کو روکنے کے لیے ملک سے جارہے ہیں، تاہم ان کا موجودہ ٹھکانہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق روس نے کہا ہے کہ 'وہ کابل میں سفارتی موجودگی برقرار رکھے گا اور وہ طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی امید رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ روس نے کہا کہ اسے طالبان کو افغانستان کے حکمران کے طور پر تسلیم کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے اور وہ طالبان کے رویے کو قریب سے دیکھیں گے۔'

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل میں روسی سفارت خانے کے ترجمان نکیتا ایچینکو کا کہنا ہے کہ 'جس طرح اشرف غنی افغانستان سے بھاگے یہ تخت کابل کے انہدام کی واضح تصویر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک سے فرار ہوتے وقت اشرف غنی کی 4 گاڑیاں پیسوں سے بھری ہوئی تھیں، انہوں نے مزید پیسے ہیلی کاپٹر میں بھرنے کی کوشش کی لیکن ان سب کیلئے ان کے پاس جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے کچھ رقم زمین پر پڑی رہ گئی۔'

یہ بھی پڑھیں: Taliban Leader: طالبان کا اہم رہنما کون؟

روسی سفارت خانے کے ترجمان ایچینکو نے رائٹرز کو اپنے ان تبصروں کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں عینی شاہدین نے یہ بات بتائی ہے۔'

اس سے قبل روسی صدر پوتن کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ بھاگنے والی افغان حکومت کتنی رقم پیچھے چھوڑ کر جائے گی۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے کابل کے گھیراؤکے بعد افغان صدر اشرف غنی کابل سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ نائب صدر امر اللہ صالح کے حوالے سے بھی کہا جارہا ہے کہ وہ بھی ملک میں نہیں ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.