اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے عید الفطر کی نماز سے قبل اتوار کے روز مسجد اقصیٰ کے باہر متعدد مسلمان نمازیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ گرفتاریاں کیوں کی گئی ہیں۔
جائے وقوع پر موجود ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک کیمرہ مین نے بتایا کہ کچھ نمازیوں نے کمپاونڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن سیکیورٹی فورسز نے انہیں منع کر دیا تھا۔
یروشلم میں کورونا سے متعلق زیادہ تر پابندیاں ختم کردی گئی ہیں، لیکن عید تک مسجد اقصی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
در اصل یروشلم میں پہاڑی پر ایک مسجد کی تعمیر کی گئی ہے،جسے مسلمان مسجد اقصی کہتے ہیں اور یہودی اسے ٹیمپل ماونٹ سے تعبیر کرتے ہیں۔ یہ جگہ یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان تنازع کا سبب بنا ہوا ہے۔