ETV Bharat / international

آرمینیا کے میزائل حملے میں 12 افراد ہلاک: آذربائیجان

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آذربائیجان کے صدر کے معاون معتمد حکمت حاجیف نے کہا کہ بیلسٹک میزائل آرمینیا سے فائر کیا گیا تھا اور جس میں گانجا شہر کو نشانہ بنایا گیا جو تنازعہ کے علاقے سے بہت دور ہے۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 8:03 PM IST

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری جھڑپوں کے درمیان آذربائیجان نے کہا کہ آرمینیا نے ملک کے دوسرے بڑے شہر گانجا میں میزائل سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

آذربائیجان کے صدر کے معاون معتمد حکمت حاجیف نے کہا کہ بیلسٹک میزائل آرمینیا سے فائر کیا گیا تھا اور جس میں گانجا شہر کو نشانہ بنایا گیا جو تنازعہ کے علاقے سے بہت دور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہنگامی امدادی دستہ کے اہلکار ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لئے جد وجہد کررہے ہیں۔ اس دوران پراسکیوٹر جنرل جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

دریں اثناء، آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان آرٹروون نے بیلسٹک میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے، آزربائیجان پر پہاڑی شہر اسٹیفنکارٹ سمیت ناگورنو کے اندر کچھ علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آذربائیجان نے 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے باوجود گولہ باری کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ دوسری جانب آذربائیجان نے بھی آرمینیا پر 11 اکتوبر کو گانجا شہر میں گولہ باری کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.