ETV Bharat / international

میانمار: مظاہرین پر فائرنگ کا سلسلہ جاری - آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کی بحالی کا مطالبہ

میانمار میں آج دو اور مظاہرین کے سر میں گولی لگی ہے۔ احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کردی ہے۔

appeal for a nationwide strike against the military coup in myanmar
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی اپیل
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 10:32 PM IST

میانمار کی ٹریڈ یونین نے ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی ہے اور فوجی رہنماؤں پر دباؤ ڈالنے اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے دباؤ میں اضافہ کرنے کے لیے بغاوت مخالف مظاہروں میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ ملک گیر ہڑتال کی یہ تازہ ترین اپیل اس لیے کی گئی ہے کہ دو اور مظاہرین کے سر میں گولی لگی ہے۔ احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کردی ہے۔

پیر کو فیس بک پر شیئر کی گئی تصویروں میں شمالی شہر میٹاکینا میں دو افراد کی لاشیں سڑک پر پڑی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جب وہ مظاہرہ کرنے کے لیے نکلے تھے تب پولیس نے اسٹین گرینیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

یانگون شہر میں تازہ ترین ہلاکتوں کی وجہ سے دکانیں، فیکٹریاں اور بینک بند تھے۔ تقریبا 18 لیبر یونینوں نے یکم فروری کو ہونے والی بغاوت کو واپس لینے اور آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر بند کا مطالبہ کیا ہے۔

-یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.