ETV Bharat / international

سعودی عرب میں ذی الحجہ کے چاند سے متعلق اعلان - Eid-ul-Adha latest news

عرب میڈیا کے مطابق سعودی رویتِ ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ 'حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔'

سعودی عرب میں ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 11:12 AM IST

سعودی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحجہ کے چاند سے متعلق اعلان کردیا ہے۔ اعلان کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ 'ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحجہ 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔'

عرب میڈیا کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ 'حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔'

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں جمعہ کو ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ 'ام القریٰ کیلنڈر کے حساب سے جمعہ کو ذیقعدہ کی 29 تاریخ تھی، اس اعتبار سے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Hajj-2021: عازمین حج کا اندراج مکمل، 60 ہزارافراد اہل قرار

سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں کے علاوہ مقامی رویتِ ہلال کمیٹیوں سے اپیل کی تھی کہ مذکورہ دن میں ممکنہ مطع میں چاند دیکھا جائے۔ اسی کے ساتھ چاند دیکھنے والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔'

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.