ETV Bharat / international

کِرکُک کے کھنڈرات میں پوشیدہ راز - عراق

عمارتوں کی تعمیر تقریبا چار ہزار برس قبل سُمیر کے گٹین خاندان کے ذریعہ کی گئی تھی جب وہ میسوپوٹامیا میں بر سر اقتدار تھے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Aug 21, 2019, 9:56 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:56 PM IST

عراق کے کِرکُک شہر میں دور قدیم کی متعدد عمارتیں اور ان کے یادگار موجود ہیں۔

کِرکُک کے کھنڈرات میں پوشیدہ راز

اقوام متحدہ اور عراقی حکومت نے مشترکہ طور پر یہاں موجود قدیم اور تاریخی عمارتوں کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

کرکک کے تاریخ داں سمکو بہروز نے بتایا کہ یہ عمارتیں شہر کے تمام نشیب و فراز کی گواہی دیتی ہیں۔ یہ عمارتیں کبھی آشائش گاہیں، انتظامیہ اور فوجی مراکز کے طور پر استعمال ہوتی تھیں۔

یہاں موجود عمارت کا دروازہ شہر کی سب سے قدیم اور کھنڈر میں تبدیل ہونے والی عمارت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

اس عمارت سے نہ صرف یہاں کی تاریخی حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے بلکہ کرکک شہر کی ثقافت اور تمدن کی ایک واضح تصویر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

تاریخ داں کے مطابق ان عمارتوں کی تعمیر تقریبا چار ہزار برس قبل سُمیر کے گٹین خاندان کے ذریعہ کی گئی تھی جب وہ میسوپوٹامیا میں بر سر اقتدار تھے۔

جب سنہ 1990 میں صدام حسین کے دور اقتدار میں تاریخی عمارتوں کی مرمت کی مہم کا آغاز کیا گیا تو ان عمارتوں کے کچھ حصے ہی مرمت کیے جا سکے۔

کیوں کہ بیشمار عمارتیں اور مذہبی مقامات یا تو ختم ہو چکی تھیں یا انتہائی خستہ حالی کا شکار تھیں۔

اب جب کہ اقوام متحدہ اور عراقی حکومت کی جانب سے ان تاریخی عمارتوں کی مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے تو ایسے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان عمارتوں کی عظمت رفتہ کو دوبار بحال کیا جا سکے گا۔

یہ تاریخی عمارتیں عثمانی حکومت کے آخری دور میں ان کے گھروں کے طور پر استعمال کی جاتی تھیں۔ یہاں کبھی سرکاری اسکولز اور عوامی حمام ہوا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ کرکک یہی وہ شہر ہے جس میں انہیں عمارتوں کے درمیان پیغمبر حضرت دانیال علیہ السلام کی قبر بھی موجود ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 7:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.