ETV Bharat / international

امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

ترکی کے ایک ہیکرگروپ نے امیتابھ بچن کی تصویر ہٹا کر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دی اور وہاں درج تفصیلات کو بھی تبدیل کردیا۔

amitabh-bachchan
author img

By

Published : Jun 11, 2019, 10:13 AM IST

بالی وڈ کے ملینیئم اسٹار امیتابھ بچن کے ٹوئٹر ہینڈل ہیک کرکے پروفائل میں ان کی تصویر کی جگہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

bachchan
amitabh-bachchan

پیر کی رات ہیکر نے مسٹر بچن کی تصویر کی جگہ مسٹر خان کی تصویر لگا دی۔

مسٹر بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پروفائل تصویر کے علاوہ ان کا تعارف بھی تبدیل کر دیا گیا، جس میں لکھا گیا '' اداکار. .. خیر کم سے کم کچھ تو ابھی ایسا کہہ رہے ہیں ... لو پاکستان''۔

خبروں کے مطابق ائیلدس تیم نامی ہیکر نے یہ کام انجام دیا ہے جو کہ ترکی کے ہیکر گروپ سے وابستہ تھا۔

گروپ نے بچن کے اکاؤنٹ میں لو پاکشتان لکھا اور ترکی کے پرچم کا امیوجی بھی اپلوڈ کیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ممبئی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں سائبر یونٹ تحقیقات میں مصروف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پوری دنیا کے لیے کھلا چیلنج ہے۔ ہم اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی مخالفت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی گروپ نے اداکار شاہد کپور اور انوپم کھیر کےٹوئٹر اکاونٹ کو بھی ہیک کیا تھا۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.