ETV Bharat / international

امریکی افواج شمالی شام سے نکل کر عراقی سرحد میں داخل - امریکی فوج شام سے باہر

اس سے قبل بھی امریکی فوج کی درجنوں گاڑیوں کو امریکی فوجی اڈوں کا رخ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

امریکی افواج شمالی شام سے نکل کر عراقی سرحد میں داخل
author img

By

Published : Oct 21, 2019, 11:05 PM IST

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج شام کے شمالی علاقوں سے نکل کر عراق میں داخل ہو گئی ہے۔

شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد عراق کا رخ کرتی ہوئی 100 سے زائد بکتر بند گاڑیوں کی تصویریں ایجنسی کے کیمرے میں سرحد پار کرتے ہوئے قید کی گئی ہیں۔

اس سے قبل بھی امریکی فوج کی درجنوں گاڑیوں کو امریکی فوجی اڈوں کا رخ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑیاں فوجی اڈوں سے ہتھیار اکٹھا کریں گی۔ ان میں سے بعض گاڑیاں 'الشدادی' کی طرف جائیں گی، جبکہ دیگر عراقی اراضی میں داخل ہونے کے لیے فیشخابور کی گزر گارہ کا رخ کریں گی۔

شامی میڈیا کے مطابق امریکی افواج نے شام کے تل بیدر میں القلیب کے فوجی اڈے سے انخلا کے بعد اسے تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ سد السابع کے نزدیک 'لائف اسٹون' کے فوجی اڈے سے انخلا کی تیاری کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ شمالی شام سے نکلنے والی امریکی فوج عراق کے مغربی حصے میں جائیں گی۔ تا کہ شدت پسند تنظیم 'داعش' کے عسکریت پسندوں کے خلاف مہم جاری رکھی جا سکے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.