اورٹیگس نے بیان میں کہا’’ مسٹر پومپیو نے عراق میں ایران کی جانب سے گزشتہ سات جنوری کو عراق میں واقع دو فضائی اڈوں پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے پر بات چیت کی ‘‘۔بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پومپيو نے کہا کہ امریکہ اپنے اور عراق کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری قدم اٹھائے گا ‘‘ ۔
واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے مقصدسے عراق میں واقع امریکہ کے دو فضائی اڈوں پر میزائل سے حملہ کیا تھا ۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔
پومپيو اورعبدالمہدی کی ایران حملوں پرگفت وشنید - دو فضائی اڈوں پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے فون پر بات کی، ایران کی جانب سے امریکہ کے دو فضائی اڈوں پر کیے گئے میزائل حملے کے بارے میں یہ بات چیت ہوئی۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹیگس نے بیان جاری کر کے اس کی اطلاع دی۔