ETV Bharat / international

ایران کے رہبر اعلیٰ پر امریکی پابندیاں - خامنہ ای

امریکی ڈرون کو ایران کے ذریعہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد امریکی صدر نے ایران پر مزید پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

America further ban on Iran
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 12:04 AM IST

Updated : Jun 25, 2019, 7:21 AM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں جن کا اطلاق ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای کے دفتر پر بھی ہوگا۔

علی خامنہ ای
علی خامنہ ای
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر اضافی پابندیوں کی وجہ امریکی ڈرون کو گرانے کے علاوہ اور کئی دیگر وجوہات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر دباؤ جاری رکھیں گے اور ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

ان پابندیوں کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 25, 2019, 7:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.