امریکہ نے ترکی پر اقتصادی پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اگر ترکی نے شامی کردوں کے خلاف کارروائی نہیں روکی تو اس پر امریکہ پابندی عائد کر دے گا۔
امریکی قومی سلامتی مشیر روبرٹ اوبرائن نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے، جب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان وائٹ ہاؤس کے اجلاس میں شرکت کے لیے 13 نومبر کو امریکہ جانے والے ہیں۔
اوبرائن کا کہنا ہے کہ اکیسویں صدی میں اجتماعی نسل کشی، اور جنگی جرائم کی کوئی گنجائش نہیں، اس لیے اس معاملے میں امریکہ ہر حال میں مداخلت کرے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ترکی کے روسی دفاعی میزائل سسٹم ایس 400 کی خریداری سے چھٹکارہ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ترکی پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
تاہم امریکی دھمکیوں کے باوجود ترکی نے دفاعی سسٹم کی کھیپ وصول کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے باوجود فی الحال ترکی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔