ETV Bharat / international

پاکستان: بارش کی وجہ سے تین دن میں 64 افراد ہلاک - بارش کی وجہ سے تین دن میں 64 افراد ہلاک

نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی نے پیر کو اطلاع دی۔ اے ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کم از کم 19 بچے اور نو خواتین بھی شامل ہیں۔

پاکستان: بارش کی وجہ سے تین دن میں 64 افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 11:16 AM IST

پاکستان میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے گذشتہ تین دنوں میں 64 افراد کی موت ہو گئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ملک کا شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس خطے میں بارش اور سیلاب سے 25 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے بعد جنوبی سندھ میں 12 اور جنوب مغربی بلوچستان اور صوبہ پنجاب میں بالترتیب آٹھ آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں گلگت بلتستان میں کم از کم 10 افراد کی موت ہوئی ہے ۔

بارشوں کا سلسلہ بلوچستان میں جمعرات کو شروع ہوا تھا جو کہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے بلوچستان کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلے آئے۔

اس دوران مختلف علاقوں میں مال مویشی کے پانی میں بہہ جانے کے علاوہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.