سرفراز احمد نے پوری ٹیم کو شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم بولنگ اچھی نہیں کررہے، بیٹنگ میں توقعات پر کھڑے نہیں اتر پا رہے ہیں، فیلڈنگ میں فاش غلطیاں کررہے ہیں اور دباؤ برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔
سرفراز کا کہنا ہے کہ گری ہوئی ٹیم کو اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہ کارکردگی ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ کے لیے ناکافی ہے، لیکن ابھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔ آئندہ چاروں میچ جیت کر ہم ٹورنامنٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔
سرفراز نےسینئرکھلاڑیوں سے اختلافات کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم خراب ضرور کھیل رہی ہے لیکن کھلاڑی متحد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1990کی دہائی میں ہم نے بھارت کو بہت ہرایا تھا لیکن آج کل بھارت اچھا کھیل رہا ہے۔
اس موقع پر مین آف دی میچ روہت شرما کا کہنا تھا کہ میں اپنی کرکٹ سے انجوائے کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ زیادہ وکٹیں نہ گنوائیں اور بڑا اسکور بناکر پاکستان کو دباؤ میں لائیں۔