مسجد اقصیٰ کے علاوہ دنیا بھر میں مختلف عبادت گاہوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے تاکہ وائرس سے لوگوں کو بچایا جاسکے۔
کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات کے طور پر یروشلم میں مسجد اقصیٰ کو بند کردیا گیا ہے تاہم حکام نے مسجد کے صحن میں نماز کی اجازت دیدی ہے۔
ڈاکٹر مسجد اقصیٰ عمر کسوانی نے بتایا کہ مسجد کے صحن میں تمام نمازوں کا اہتمام کیا جائے گا لیکن مسجد کے اندر داخلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔
عالمی وبا کووڈ 19 کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مسجد الاقصیٰ اور گنبدالصخرا کو غیرمعینہ مدت کےلیے بند کردیا گیا ہے۔