افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک فضائی حملے میں کم از کم نو شہری ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے یہ اطلاع منگل کے روز دیں۔ یہ حملہ پیر کی رات اس وقت ہوا جب لوگ نماز پڑھنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ فوج کی 209 ویں شاہین (فالکن) کور نے اس واقعے میں شہریوں کی ہلاکت کو مسترد کردیا ہے۔ تاہم فوج نے اس فضائی حملے میں محض دو عام شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
فوج کے ترجمان حنیف رضائی نے کہا کہ ’گذشتہ رات جب طالبان نے مرکزی سڑک پر قبضہ کر کے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرنا چاہا تو افغان فورسز نے ان پر حملہ کردیا‘۔
فضائی حملوں کے لیے طالبان نے امریکی زیرقیادت بین الاقوامی اتحادی افواج کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ طالبان نے کہا کہ ’مقامی لوگ جمع ہو رہے تھے اور اسی وقت امریکی جہازوں نے ان پر حملہ کیا۔ نو قبائلی بزرگ ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ ادھر مقامی افراد اس حملے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور انصاف کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔