ETV Bharat / international

سعودی عرب میں فضائی سفر کی بکنگ میں غیرمعمولی اضافے کی توقع - International News

سعودی عرب میں رواں سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران فضائی سفر کی بکنگ میں غیرمعمولی اضافہ متوقع ہے۔ یہ اطلاع سعودی عرب میں سفر و سیاحت کے میدان میں کام کرنے والی کمپنی ’المسافر‘ نے دی ہے۔

Air travel bookings in Saudi Arabia are expected to increase extraordinary
سعودی عرب میں فضائی سفر کی بکنگ میں غیرمعمولی اضافے کی توقع
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 12:04 PM IST

المسافر کمپنی کے ریٹیل سیکٹر کے نائب صدر فہد العبیلان نے بتایا کہ کورونا وبا کے کیسز میں کمی کے بعد اندرون اور بیرون ملک سیاحت اور دیگر مقاصد کے لیے فضائی سفر کی بکنگ میں اضافے کا امکان دیکھا جا رہا ہے۔

العبیلان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی مارکیٹ میں موجود سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں سفری بکنگ کی سطح میں اضافہ دیکھا جانے والا ہے۔

انہوں نے بیرون ملک سے مملکت کے سفر میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی بکنگ کی طلب میں 48 فیصد اضافہ متوقع ہے جب کہ بیرون ملک سفر کے لیے بکنگ میں 50 فیصد سے زائد کی توقع کی جا رہی ہے۔

العبیلان نے مزید کہا کہ گزشتہ ادوار میں مقامی سیاحت کی مانگ میں اضافے اور جنرل اتھارٹی برائے سیاحت کے ذریعہ پروموشنل سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ المسافر پلیٹ فارم پر بین الاقوامی بکنگ شرح میں 2019 کے مقابلے میں 76 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے سب سے نمایاں منزلیں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ خصوصاً متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور مصر ہیں۔ پروازوں کو دوبارہ شروع ہونے کے بعد بحرین کے سفر کا مطالبہ پہلے دنوں میں بہت تھا لیکن بحرین کی جانب سے کورونا کی وجہ سے پابندیوں کے بعد سفر کی طلب کم ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.