افغانستان کے جنوبی صوبہ کندھار میں افغان سلامتی دستوں اور طالبانی شدت پسندوں کے درمیان شدید پُر تشدد جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
قومی سلامتی ڈائریکٹوریٹ (این ڈی ایس) نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ این ڈی ایس کے مطابق تیسری اکائی کے مورٹار ٹیم کی جانب سے تالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس: خودکش حملے میں 6 سیکوریٹی اہلکار زخمی
گذشتہ ایک ہفتے سے کندھار صوبے میں افغان سلامتی دستوں اور طالبانی دہشت گردوں کے درمیان شدید پُر تشدد جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ افغانستان کے وزارت دفاع کے مطابق نو دسمبر سے اب تک 150 سے زیادہ طالبانی دہشت مارے گئے ہیں۔
گذشتہ ہفتے کو افغانستان میں موجود امریکی فوج کی ایک ٹکڑی یو ایس ایف او آر-اے نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کی تصدیق کی تھی۔ امریکی فوج نے یہ فضائی حملہ طالبان کی طرف سے 10 دسمبر کو کندھار صوبے کے جھاری ضلع میں افغان فوج کی ایک چوکی کو نشانہ بناکر کیے گئے حملے کے بعد کیا تھا۔