ETV Bharat / international

افغانستان میں کورونا کسیز کی رفتار میں اضافہ

افغانستان میں اب تک مجموعی طور پر 50 ہزار 658 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے 22 ہزار 143 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:03 PM IST

افغانستان کی وزارت صحت نے بدھ کے روز 1 ہزار 128 افراد کے ٹیسٹ کے بعد کورونا کے 684 نئے کیسز کا اندراج کیا ہے۔ اس دوران 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 324 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دارالحکومت کابل میں سب سے زیادہ 393 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق افغانستان میں فی الحال 18 ہزار 424 افراد کورونا کے فعال مریض ہیں۔ اب تک یہاں متاثر مریضوں کے ہلاکتوں کی تعداد 405 ہو گئی ہے اور متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 975 ہو گئی ہے۔

افغانستان میں اب تک مجموعی طور پر 50 ہزار 658 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے 22 ہزار 143 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

کارگزار وزیر صحت ڈاکٹر احمد جواد عثمانی نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ یہاں ہسپتالوں کے انتظامی معاملات میں متعدد قسم کی مشکلات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فی الحال دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 72 لاکھ 40 ہزار 85 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 4 لاکھ 11 ہزار 292 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.