ETV Bharat / international

افغانستان: لویا جرگہ نے طالبان کے400 اہم قیدیوں کی رہائی کو منظوری دی

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 7:12 PM IST

امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فروری میں ہوئے امن معاہدے میں طالبانی قیدیوں کی رہائی کی شرط بھی شامل تھی۔

sdf
sdf

افغانستان میں لویا جرگہ نے طالبان کے تقریبا 400 اہم قیدیوں کو جیل سے رہا کئے جانے کو اتوار کو منظوری دے دی۔ طالبان نے جنگ زدہ ملک میں حکومت سے امن بات چیت شروع کرنے کے لئے یہ مطالبہ کیا تھا۔

ویڈیو

طالبان کے مطالبے کے مطابق حکومت نے ملک کے مختلف جیلوں سے اب تک 4,600 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فروری میں ہوئے امن معاہدے میں قیدیوں کو رہا کرنے کی شرط بھی شامل تھی۔

قیدیوں کی رہائی اور ملک سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد ہی طالبان کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ بات چیت شروع کئے جانے کے امکانات ہیں۔

اس کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ باقی بچے 400 قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں لویا جرگہ سے رابطہ کریں گے کیونکہ طالبان کے خلاف سنگین معاملہ درج ہے۔

اس کے بعد اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں اتوار کو لویا جرگہ بلائی جہاں تقریبا 3,000 سے زیادہ رہنماوں نے کورونا وائرس کے بارے میں اپنی فکرمندی کے درمیان حکومت کو مشورہ دیا کہ سبھی 400 قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.