افغانستان کے مغربی صوبہ گھور میں طالبانی جنگجووں کے حملے میں میں کم از کم چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا 'طالبانی جنگجووں نے گزشتہ روز فیروز کوہ ضلع میں سیکورٹی فورسز کے تلاشی مراکز پر حملہ کیا جس میں چار حفاظتی عملہ کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے'۔
ٹولو نیز نے صوبہ کے عارف ابیر کے ترجمان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا 'طالبانی جنگجووں نے سیکورٹی چیک پوسٹوں کو اپنے نشانہ بنایا'۔
طالبان نے ابھی تک حملے کے سلسلے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حج کب اور کیوں منسوخ و محدود ہوا؟
بنگلہ دیش کے دفاعی سکریٹری کا کورونا سے انتقال
پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ پر حملہ، 7 ہلاک
اس سے پہلے بھی افغانستان میں طالبان کی طرف سے کئی بار حملے کیے گئے ہیں، حال ہی میں طالبان کی جانب سے کابل میں گرودوارہ پر دردناک حملہ کیا گیا۔
اس حملے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ کئی زخممی ہوئے تھے۔