ETV Bharat / international

افغانستان: فضائی حملے میں آٹھ افراد کی موت - فضائی حملے میں آٹھ افراد کی موت

افغانستان کے صوبہ تخار میں شدت پسندوں کے خلاف جھڑپوں اورہوائی حملے میں کم از کم آٹھ شہری ہلاک ہوگئے ہیں اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔مقامی افسران نے جمعرات کو یہ معلومات دی ہے۔

Afghanistan: Eight killed in airstrike
افغانستان: فضائی حملے میں آٹھ افراد کی موت
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 9:20 PM IST

صوبائی حکومت کے ترجمان محمد جاوید ہزاری نے بتایا کہ منگل کی شب ضلع بہریق اور تلقان شہر کے ہزارا کاشلاک علاقہ میں سکیورٹی فورسز طالبان شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ افغانستان کی فضائیہ نے بھی سیکیورٹی فورسزکی حمایت کرتے ہوئے فضائی حملے کیے۔

مسٹر ہزاری نے کہا کہ اس دوران متعدد طالبانی مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس علاقہ میں حال ہی میں سرکاری فوجیوں اور طالبان شدت پسندوں کے بیچ شدید جدوجہد دیکھی گئی ہے۔منگل کی شب بہریق میں دونوں فریقوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک سینئر صوبائی پولیس افسر اور کم از کم 28 سکیورٹی فورسز اور متعدد شدت پسند مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ سکیورٹی فورسز نے بدلہ لینے کے لیے بدھ کی شب شدت پسندوں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی شب فضائی حملے میں 10 شہری مارے گئے اور 8 زخمی ہوگئے۔

اس درمیان مسٹر ہزاری نے شدت پسندوں کے ذریعہ شہریوں کو ڈھال بنانے اور سکیورٹی فورسز پر حملے کے لیے دیہی گھروں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ضلع خواجہ گھر کے سربراہ محمد عمر نے بتایا کہ اس سے قبل جمعرات کی صبح ضلع میں واقع ایک چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پانچ طالبانی انتہاپسندوں کو مارگرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.