ETV Bharat / international

افغانستان بم دھماکہ: تین فوجی ہلاک، 5 زخمی - afghanistan news

افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا کے دارالحکومت گردیز میں منگل کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تین فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

افغانستان بم دھماکہ: تین فوجی ہلاک، 5 زخمی

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 2:31 PM IST

پکتیا سیکیورٹی کمانڈ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا’’بدقسمتی سے حملے میں ہمارے تین فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ حالات فی الحال کنٹرول میں ہے اور علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مقامی حکومت کے ترجمان عبدالرحمن مینگل نے گردیزمیں بم دھماکے کی تصدیق کی تھی۔

صوبے کے گورنر محمد حلیم فدائی نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ ’افغان پروٹیکشن فورس ‘کے کم از کم چھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 05:30 بجے ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو صاف کیا اور دو خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ اب تک سیکیورٹی فورس کے 6 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.