افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں 5 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس اہلکاروں نے یہ اطلاع دی ہے۔
اہلکاروں نے بتایا کہ اس کارروائی میں پانچ طالبان عسکریت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران سلامتی دستوں نے دس موٹر سائیکلیں، دو ریڈیو اسٹیشن اور دیگر ہتھیار برآمد کیے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان اور امریکہ کے بیچ 29فروری کو ہوئے امن معاہدے کے بعد سے طالبان کے سلامتی دستوں پر حملے جاری ہیں۔
اس معاہدے سے یہاں سے آئندہ 14ماہ میں ناٹو اور امریکی فوجوں کی واپسی کا راستہ کھل گیاہے ۔افغان حکومت اور طالبان کے مابین بات چیت کا آغاز بھی ہوسکتا ہے۔