ETV Bharat / international

افغانستان: پرتشدد جھڑپوں میں 30 طالبان عسکریت پسند ہلاک

ایک طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری طرف ملک میں ہر روز دھماکے اور حملے کیے جا رہے ہیں، جس سے امن کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 5:49 PM IST

افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں 6 طالبان کمانڈروں سمیت 30 عسکریت پسند ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

افغان فوج کے مشرقی کمانڈ 201 سیلاب کارپس نے اتوار کو جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

افغان فوج کے مطابق ہفتے کے روز عسکریت پسندوں نے صوبہ لغمان کے ضلع دولت شاہ میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیاتھا۔ جواب میں سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کے علاوہ طالبان کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں چھ مقامی طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ستمبر سے ہی افغان رہنماؤں اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان امن بات چیت کے باوجود ملک میں تشدد جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.