ETV Bharat / international

افغانستان: طالبان کے حملے میں 18جوان اور ایک شہری ہلاک

افغانستان میں فروری کے وسط میں کورونا کے پھیلنے کے بعد سے ، افغان صدر محمد اشرف غنی نے طالبان سے امن مذاکرات اور جنگ بندی پر متفق ہونے اورسب سے اہم کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مسلسل اپیل کی ہے، لیکن لڑائی ابھی بھی جاری ہے۔

ہلاک
ہلاک
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 10:07 PM IST

Updated : Mar 30, 2020, 10:44 PM IST

افغانستان کے دو صوبوں میں اتوارکی شب ہوئے طالبان شدت پسندوں کے حملے میں حفاظتی دستے کے کم سے کم 18 جوان اور ایک شہری کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ حکام نے پیر کے روز اس کی اطلاع دی۔

اتوار کی شب طالبان عسکریت پسندوں نے دو صوبوں میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا۔ ایک میں، شمالی صوبہ تخار میں ایک ضلع پولیس سربراہ کے گھر پر حملہ کیا ، جس میں مجموعی طور پر 12 پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ اس میں ایک شہری کی موت بھی ہوئی ہے۔

جنوبی صوبہ زابل میں ہوئے حملہ میں چھ افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

ضلع خواجہ غار کے ضلع سربراہ محمد عمر نے بتایا کہ شمالی تخار صوبہ کے خواجہ غار ضلع میں ایک پولیس چیف کے گھر پر ہوئےحملے میں 12 پولیس اہلکار اور ایک شہری کی موت ہوگئی جبکہ پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

عمر نے کہا ، ابتدائی معلومات کی بنیاد پر پولیس چیف محمد اسحاق کے گھر پر حملے کے بعد آٹھ طالبان عسکریت پسند مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مڈبھیڑکابل سے 245 کلومیٹر دور ضلع ہیڈ کوارٹر میں ہوئی، جہاں ایک کمپاؤنڈ میں شادی کی تقریب ہورہی تھی۔ امریکہ اور طالبان کے دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط کئے جانےاور فروری کے آخر میں امریکی حکومت اور افغان حکومت کی طرف سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کے بعد بھی گذشتہ کچھ دنوں سے افغانستان میں شدت پسندوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

افغانستان میں فروری کے وسط میں کورونا کے پھیلنے کے بعد سے ، افغان صدر محمد اشرف غنی نے طالبان سے امن مذاکرات اور جنگ بندی پر متفق ہونے اورسب سے اہم کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مسلسل اپیل کی ہے، لیکن لڑائی ابھی بھی جاری ہے۔اس پر کسی بھی طرح کی لگام نہیں لگ پائی ۔

Last Updated : Mar 30, 2020, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.