ETV Bharat / international

وائرل ویڈیو کا سچ، ہیلی کاپٹر سے جھنڈا لگانے والا شخص مردہ نہیں تھا

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 2:26 PM IST

Updated : Sep 1, 2021, 9:26 PM IST

ایک افغان پائلٹ مبینہ طور پر ہیلی کاپٹر اڑارہا تھا اور ایک طالبان رکن تنظیم کا پرچم لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

man seen hanging from helicopter a flag installer, wasn't dead

سوشل میڈیا پر افغانستان کے صوبے قندھار پر اڑتا ایک امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص نیچے رسی سے لٹکا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

وائرل ویڈیو

تاہم منگل کے روز یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا تھا کہ یہ شخص مردہ ہے یا زندہ۔ جس کے بعد بعض ذرائع ابلاغ نے اس ویڈیو کو طالبان کے ظلم و تشدد کے طور پر نشر کرنا شروع کر دیا تھا۔ لیکن بعد میں یہ واضح ہوا کہ اس ویڈیو میں دراصل ایک افغان پائلٹ مبینہ طور پر ہیلی کاپٹر اڑارہا تھا اور ایک طالبان رکن گروپ کا پرچم لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

افغان صحافی بلال سروری نے ٹویٹ کیا کہ "یہ افغان پائلٹ ہے، جسے میں کئی سالوں سے جانتا ہوں۔ اس نے امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں تربیت حاصل کی تھی۔ اس نے مجھے تصدیق کی کہ اس نے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑایا۔ طالبان فائٹر یہاں ہوا میں طالبان کا پرچم لگانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھ رہا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکا۔"

افغان صحافی بلال سروری کا ٹویٹ
افغان صحافی بلال سروری کا ٹویٹ

ایک ہفتہ قبل مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ طالبان نے امریکی فوج کے بائیومیٹرک آلات اور دیگر فوجی ساز و سامان پر قبضہ کر لیا تھا۔

اس ماہ کے شروع میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ اسے یقین ہے کہ طالبان امریکی ہتھیار واپس نہیں کریں گے جو اس نے افغان فورسز سے چھین لیے تھے۔

اگست کے وسط میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) جیک سلیوان نے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کا خیال ہے کہ امریکہ نے افغانستان کو جو ہتھیار دیے ہیں ان کی ایک مناسب مقدار طالبان کے قبضے میں ہے اور وائٹ ہاؤس کو امید نہیں ہے کہ وہ واپس امریکہ کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Joe Biden: افغانستان سے انخلا بہترین اور دانشمندانہ فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ ''ہمارے پاس مکمل تصویر نہیں ہے۔ لیکن یقینی طور پر اس کی ایک مناسب مقدار طالبان کے ہاتھ میں آ گئی ہے اور ظاہر ہے کہ ہمیں یہ نہیں لگتا کہ وہ اسے آسانی سے ہمارے حوالے کریں گے۔''

Last Updated : Sep 1, 2021, 9:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.