ETV Bharat / international

افغان فوج نے طالبان کے دو کار بم حملوں کو ناکام کیا - Taliban

افغانستان کی فوج نے طالبان کے منصوبہ بند دوکاربم حملوں کو ناکام کردیا ہے۔ طالبانی شدت پسند کے مختلف گروہ سیکیورٹی فورسز کی مختلف چوکیوں پر دوسرا حملہ کرنے کا بھی منصوبہ بنارہے تھے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 9:28 PM IST

افغانستانی فوج نے طالبان کے منصوبہ بند دوکاربم حملوں کو ناکام کردیا ہے۔ میواند 215 ویں کورنے منگل کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

میواند کورنے بتایا کہ حملہ آور افغانستان کے جنوبی ہلمند صوبہ میں ضلع گیریشک کے ابپشاک علاقہ میں ایک سیکیورٹی چوکی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

طالبانی شدت پسند کے مختلف گروہ سیکیورٹی فورسز کی مختلف چوکیوں پر دوسرا حملہ کرنے کا بھی منصوبہ بنارہے تھے۔سیکیورٹی فورسز کی چوکسی کے سبب شدت پسندوں کے دونوں حملے ناکام ہوگئے۔

میواند کور نے کہا دوسرے حملے میں طالبان کے نو شدت پسندہلاک ہوگئے اور کار بم حملے سمیت ان کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

حالانکہ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فوج کے آپریشن میں دوجوانوں کی موت ہوگئی اور دیگر دو زخمی ہوگئے، جبکہ تین غائب ہیں۔

اس درمیان شمشاد ٹی وی نے آج پولیس کے حوالے سے کہا کہ افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب میں کار بم حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار مارے گئے اور دیگر 15 زخمی ہوگئے جن میں 10 شہری بھی شامل ہیں۔

صوبہ فاریاب میں کاربم حملہ کی ابھی تک کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.