ETV Bharat / international

عمران خان کے مشیر نے اشتہارات میں خواتین کی نمائندگی پر اعتراض کیا - پاکستان میں جنسی جرائم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مشیر مولانا طاہر اشرفی نے اشتہار بنانے والوں پر تنقید کی ہے کیونکہ وہ اکثر اپنے برانڈ کی نمائندگی کے لیے خواتین کا انتخاب کرتے ہیں، جب کہ ملک میں اچھے دکھنے والے مردوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان
author img

By

Published : Nov 8, 2021, 10:51 PM IST

اتوار کو جیو ٹی وی نے اشرفی کے حوالے سے بتایا کہ اشتہارات میں خواتین کو غیر ضروری طور پر لینا مناسب نہیں ہے اور وہ اس کے سخت خلاف ہیں۔ پاکستان میں جنسی جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

اشرفی نے بتایاکہ "ملک سے فحاشی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں علمائے کرام کا کردار اہم ہے۔"

قبل ازیں، اسلامی نظریاتی کونسل نے عصمت دری کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا کو غیر اسلامی قرار دیا تھا اور حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ مزید موثر سزائیں تجویز کرے۔

سال 2020 میں صدر پاکستان عارف علوی نے نامرد بنانے سمیت عصمت دری کے مجرموں کو سخت سزا دینے کے لیے پریوینشن آف ریپ آرڈیننس 2020 منظور کیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے ریپ کرنے والوں کو نامرد بنانے کے قانون کی منظوری بھی دی تھی۔

جیو ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں وزارت قانون نے ریپ کی روک تھام آرڈیننس کا مسودہ پیش کیا تھا۔ اس مسودے میں پولیس میں خواتین کے کردار کو بڑھانا، عصمت دری کے معاملے کو تیزی سے حل کرنا اور گواہوں کا تحفظ شامل ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.