ETV Bharat / international

سری لنکا میں ایسٹر سنڈے کے موقع پر گرجا گھروں پر حملے کی برسی - چرچ

ایسٹر سنڈے کے موقع پر چرچ میں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لئے جمع ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ کولمبو کے ہی تین پانچ ستارہ ہوٹلز شنگریلا، سنامن گرینڈ اور كنگسبری میں بھی دھماکے ہوئے تھے۔

سدف
سفد
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 11:26 AM IST

گذشتہ برس سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے عیسائی گرجا گھروں اور ہوٹلز پر حملے کو آج ایک برس ہو چکے ہیں۔

سری لنکا میں ایک دن پہلے ہی اس سانحے کی یاد منانے کے لئے تیاری کی گئی تھی۔ اس موقع پر پولیس ترجمان ایس پی جلیا سینارتنے نے جانکاری دی ہے کہ مجرم ملک میں دوسرے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ویڈیو

گذشتہ برس اس موقع پر 3 کیتھولک چرچز اور 3 پانچ ستارہ ہوٹلز کو نشانہ بنایا تھا۔ ان بم دھماکوں میں کم از کم 259 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں سے 45 افراد بیرون ممال کے تھے، جبکہ 11 افراد کا تعلق بھارت سے تھا۔ اس دوران 500 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

کولمبو ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے سے نو بجے کے درمیان کولمبو میں كوزی كنڈے سینٹ انتھونی چرچ، نگومبو سینٹ سیبسٹین چرچ اور بٹي كلووا کے ایک چرچ میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے۔

ایسٹر سنڈے کے موقع پر چرچ میں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لئے جمع ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ کولمبو کے ہی تین پانچ ستارہ ہوٹلز شنگریلا، سنامن گرینڈ اور كنگسبری میں بھی دھماکے ہوئے تھے۔

الزام ہے کہ مقامی شدت پسند جماعت 'نیشنل توحید جمات' سے وابستہ نو خودکش بمباروں نے 21 اپریل 2019 کو تین گرجا گھروں اور تین لگژری ہوٹلز میں دھماکے کیے۔ اس کے بعد سے ہی حکومت نے این ٹی جے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.