ETV Bharat / international

ہزاروں برس قدیم ہاتھیوں کی نمائش - سائبیریا

جاپان کی ایک نمائش گاہ میں ہزاروں برس پرانے اونی بالوں والے ہاتھیوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نمائش 7 جون تا 11 جولائی تک جاری رہے گی۔

ہزاروں برس قدیم ہاتھیوں کی نمائش
author img

By

Published : Jul 21, 2019, 9:41 PM IST

محققین نے بتایا کہ شمالی سائبیریا کے آئس ایج میں دیو نما اونی بالوں والے ہاتھی، گینڈے اور مختلف جنگلی جانور جنگلوں میں پائے جاتے تھے۔

آپ کو بتا دیں کہ اونی بالوں والے ہاتھیوں کی یہ قسم مموتھ کہلاتی تھی جو سائبیریا کے برفیلے علاقوں میں پائی جاتی تھی جس کی ساخت آج کے ہاتھیوں سے بالکل مختلف ہوا کرتی تھی۔

ویڈیو دیکھیں،ہزاروں برس قدیم ہاتھیوں کی نمائش

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں تبدیلئ آب و ہوا کی وجہ سے ان قدیم مردہ جانوروں کے مختلف اعضاء سطح زمین پر نظر آنے لگے ہیں۔

قدیم بڑے اونی بالوں والے مردہ ہاتھیوں اور جانوروں کے مختلف اعضاء کی ایک بڑی تعداد کو جاپان کی نمائش گاہ میں رکھا گیا ہے۔

ایک اطلاع کے مطابق سائبیریا کے جنگلوں سے 1979 میں ایک مموتھ ہاتھی کے بچے کا ڈھانچہ ملا تھا جو کہ (میراکن)' ایمرجنگ سائنس اور ایجادات کے قومی عجائب گھر' میں محفوظ ہے، جسے اب نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جس کی عمر اب تقریبا 40000 برس بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس نمائش کو تین مختلف یعنی ماضی، حال اور مستقبل کے خانوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن میں یہ نمائش ماضی کی اشیاء پر مبنی ہے جو کہ مموتھ ہاتھی کے ڈھانچوں پر منحصر ہے، جسے لوگوں نے پسند بھی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاپان کی کنڈئی یونیورسٹی کا یہ اپنا 'مموتھ پروجیکٹ' ہے جہاں وہ قدیم جانوروں کے ڈی این اے پر کام کر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.