ETV Bharat / international

ملیشیائی عدالت نے میانمار کے تارکین وطن کی ملک بدری پر روک لگادی

ملیشیا کی ہائی کورٹ نے میانمار کے 1200 تارکین وطن کی ملک بدری پر روک لگا دی جنہیں آج میانمار واپس بھیجا جانا تھا۔

a malaysian court has barred the deportation of 1,200 myanmar migrants
ملیشیائی عدالت نے میانمار کے تارکین وطن کی ملک بدری پر روک لگادی
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 10:24 PM IST

ملیشیا کی ایک عدالت نے میانمار کے 1،200 شہریوں کو پہلے سے منصوبہ بند جلاوطنی پر روک لگادی ہے۔ جن کو منگل کو میانمار واپس بھیجا جانا تھا۔

عدالت نے یہ مداخلت ایمنیسٹی انٹرنیشنل ملیشیا اور ایسائلم ایکسس ملیشیا کی طرف سے مشترکہ طور سے کے ایل ہائی کورٹ میں عدالتی جائزہ لینے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے بعد ایسا کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر انہیں ملک بدر کر کے میانمار بھیج دیا گیا تو ان کی زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں کیونکہ فوج نے وہاں بغاوت کرکے تختہ پلٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان بھارتی فضائی حدود استعمال کرکے سری لنکا پہنچے

رواں ماہ کے شروع میں فوج نے انتخابی دھوکہ دہی کا حوالہ دیتے ہوئے ریاستی کونسلر آنگ سان سوچی اور میانمار کے صدر وین مائنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تختہ پلٹ دیا تھا۔

واضح رہے کہ ان تارکین وطن کے ایک گروپ کو منگل کو ملیشیا کے مغربی ساحل سے میانمار کی فوج اپنے ملک لے جانے والی تھی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل ملیشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیٹرینہ جورین ملیمو نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور ملیشیا پر زور دیا کہ وہ کسی بھی سیاسی پناہ کے دعوے کی تصدیق کے لیے اس گروپ کو یو این ایچ سی آر تک رسائی فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ 'عدالت کی جانب سے عائد پابندی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ 1،200 لوگ جلاوطنی سے محفوظ ہیں، وہ اب بھی جان لیوا خطروں کا سامنا کر رہے ہیں'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.