ETV Bharat / international

اسمارٹ لاک ڈاون سے کورونا کیسیز میں 90 فیصد کمی: پاکستان کا دعویٰ

حکومت پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت جن دو علاقوں کو بند کیا گیا تھا وہاں کورونا وائرس کیسز 90 فیصد کم ہوگئے۔

اسمارٹ لاک ڈاون سے کورونا کیسیز میں  90 فیصد کمی: پاکستان کا دعویٰ
اسمارٹ لاک ڈاون سے کورونا کیسیز میں 90 فیصد کمی: پاکستان کا دعویٰ
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 2:16 PM IST

خبر رسا ایجنسی نے اسلام آباد کے میئر حمزہ شفاعت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ’سیکٹر جی-9 میں تقریباً 100 کیسز روزانہ رپورٹ ہورہے تھے لیکن اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے سے کیسز کی تعدا د گھٹ کر یومیہ آٹھ نو ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ صرف لاک ڈاؤن کا فائدہ ہے جس کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کو لاک ڈاؤن کے زیر اثر علاقے میں غیر ضروری طور پر اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی اور اس مہلک وائرس کی انسان سے انسان میں منتقلی کا خطرہ ٹالنے کے لیے نقل وحرکت پر بھی پابندی لگائی گئی۔

اس تجربے کے برعکس پاکستان بھر میں ابھی کل پانچ ہزار 785 نئے کیسز اور 133 اموات کی اطلاعات ملی ہیں۔ جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 738 جبکہ اموات 3 ہزار 33 تک جا پہنچی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.