فلپائن کے صوبہ سولو کے جولو شہر میں پیر کے روز دو زبردست دھماکہ میں کم از کم 9 لوگو ں کی موت اور تقریبا17 دیگر زخمی ہوگئے۔
فوج کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے صوبہ سولو کے دارالحکومت جولو کی مصروف سڑک پر ایک راشن کی دکان کے سامنے دن میں 12 بجے پہلا دھماکہ ہوا۔
اس کے ایک گھنٹے بعد دوسرا دھماکہ ایک بجے چرچ میں ہوا، جو پہلے دھماکہ کی جگہ سے صرف 70 میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ ان دونوں دھماکوں میں اب تک 9 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔