افغانستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان فوج کی کارروائی میں کم از کم 89 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 82 دیگر زخمی ہوگئے۔ پیر کے روز وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔
وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کنڑ، قندھار، ہرات، فرح، فریاب، سمگن، ہلمند، نیمروز، تخار، قندوز اور کپیسا صوبوں میں افغان قومی دفاعی فورسز اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور جوابی کارروائیوں میں 89 عسکریت پسند ہلاک اور 82 زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ذریعے 13 سڑکوں میں نصب لینڈ مائن کا پتہ لگانے کے بعد ناکارہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان آرمی چیف کا دورہ بھارت ملتوی
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے ساتھ ہی طالبان نے ایک بیان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 85 فیصد سے زائد علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس دوران طالبان اور افغان فورسز کے درمیان مسلسل تصادم کی خبریں آرہی ہیں۔