نیشنل کورونا وائرس رسپونس سینٹر نے جمعرات کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ کے 8849 معاملے درج کئے گئے جن میں سے 3716 (42 فیصد) معاملے ایسے ہیں جن میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔
روس کے 85 علاقوں میں اب تک کورونا کے 317554 متاثرین پائے گئے ہیں۔ نئے معاملوں میں سے 2913 دارالحکومت ماسکو میں پائے گئے۔ ماسکو علاقے میں 892 اور سینٹ پیٹرز برگ میں 408 درج کئے گئے۔ ماسکو میں ایک دن پہلے 2699 معاملے سامنے آئے تھے۔
ملک میں کورونا انفیکشن سے 127 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3099 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 7289 مریض ٹھیک ہوئے ہیں انہیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا انفیکشن سے متاثر کے صحت مند ہونے کی تعداد بڑھ کر 92681 ہوگئی ہے۔