ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: طوفانی آندھی میں 8 افراد ہلاک - thunderstorms in Bangladesh

طوفانی بارش اور ہوا نے بنگلہ دیش کے شمالی، مرکزی اور مغربی حصے کے تقریباً 13 اضلاع کو متاثر کیا ہے۔

bangladesh
bangladesh
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 2:22 PM IST

بنگلہ دیش کے گائباندھا ضلع میں طوفانی ہوا کے باعث اتوار کے روز تین خواتین سمیت کم از کم آٹھ افراد درختوں کے زد میں آنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

طوفانی بارش اور ہوا نے بنگلہ دیش کے شمالی، مرکزی اور مغربی حصے کے تقریباً 13 اضلاع کو متاثر کیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق غروب آفتاب سے عین قبل فولچھری، پالاشبھری اور سندر گنج اضلاع میں ہوئے الگ الگ واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ہلاک شدگان میں پانچ کی شناخت شمولی بیگم (25)، عبد الغفار (42)، حافظ الدین (​​44)، جہاں آرا بیگم (50)، اور معینا بیگم (60) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تمام افراد گائباندھا سے تعلق رکھتے تھے۔

گائباندھا کے ڈپٹی کمشنر عبد المتین نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ "اچانک تیز ہوا نے درختوں کو اکھاڑ دیا جس سے مکانات، فصلوں اور لوگوں کی جانوں کو نقصان پہنچا۔"

ڈی سی نے اپنے ضلع میں کم از کم آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ ایک چار سالہ بچی توا مونی اور ایک 35 سالہ رکشہ چلانے والا فرید الدین بھی اس دوران اینٹوں سے ٹکرا جانے کے بعد زخمی ہو گئے۔

ڈی ایم سی کے قریب فرید ناشتہ لینے نکلا تھا جب اس پر دیوار گر گئی جبکہ ٹوا منی جب اپنے گھر میں داخل ہو رہی تھی تب اس پر اس کے چھت سے ایک اینٹ گر گئی۔

محکمہ موسمیات کے ماہر اے کے ایم نجم الحق نے بتایا کہ "شام کے تقریباً ساڑھے چھ بجے طوفانی بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں اور ڈھاکہ نے کچھ لمحوں میں ہی اس کا تجربہ کیا۔"

نجمل نے بتایا کہ ڈھاکہ میں 64 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی۔

بی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ ہیٹ ویو پیر کے روز تک زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بدستور برقرار رہے گی۔

بی ایم ڈی نے پیر کے روز تمام آٹھ ڈویژنوں میں ایک یا دو مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیشن گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.