سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے مضافات میں واقع مہارا جیل میں ہوئے پرتشدد فسادات میں کم سے کم آٹھ قیدیوں کی موت ہوگئی اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ میں پولیس سربراہ اجیت روہانا کے حوالے سے پیر کو یہ اطلاع دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فساد میں جیل کے دو افسران بھی زخمی ہوئے ہیں۔
اتوار کو فساد اس وقت بھڑک اٹھا جب قیدی کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے جیل سے جلد رہائی کا مطالبہ کررہےتھے۔ اس دوران قیدیوں نے جیل کے گھیرے کو توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے سلامتی اہلکاروں کو انہیں روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کرناپڑا۔
قیدیوں کے حقوق کی سلامتی کے لئے تشکیل کمیٹی کے ایک وکیل سوناکا پریرا نے بتایا کہ فساد کے پیچھے کی ایک وجہ یہ ہوسکتا ہے کہ مقامی افسران نے کورونا وائرس کی جانچ کرانے اور صحت مند قیدیوں کو متاثروں سے الگ کرنے کی قیدیوں کی درخواست کو ٹھکرادیا ہو۔
سری لنکا میں اب تک کورونا وائرس انفیکشن کے22,988 معاملے سامنے آچکے ہیں اور 109 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔