ایک پولیس اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ دھماکہ ہونے سے ایک پرانے مکان کے سامنے کا حصہ منہدم ہونے سے 32لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے پیش آیا۔
اہلکار نے بتایاکہ حادثہ میں زخمی ہوئے لوگوں کو قریب کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران سات کی موت ہوگئی۔ افسران کو شبہ ہے کہ یہ حادثہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔