ETV Bharat / international

افغانستان میں فضائیہ کی کارروائی میں 77 دہشت گرد ہلاک - افغان وزارت دفاع

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائیہ کے حملوں میں کم از کم 77 طالبان ہلاک ہوگئے۔ منگل کو وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔

افغانستان میں فضائیہ کی کارروائی میں 77 دہشت گرد ہلاک

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 9:55 PM IST

افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ لغمان صوبہ کے علی شنگ ضلع کے آس پاس کے علاقے میں آج علی الصبح ایک فضائی حملے میں 35 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی چوکیوں پر حملے شروع کرنے سے پہلے بھاری تعداد میں مسلح دہشت گرد کچے مکانوں میں جمع ہو رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کے رات صوبہ لوگر میں صوبائی دارالحکومت پل عالم میں اور ضلع خوشی کے نواح میں دو الگ الگ کارروائیوں میں 26 طالبان ہلاک ہوگئے۔ پیر کی رات شمالی صوبہ سماگن کے ضلع حضرت سلطان میں ایک فضائی حملے میں 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی ایک گاڑی اور اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بہت بڑا ذخیرہ تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی افواج کا خاموشی کے ساتھ بگرام ہوائی اڈہ سے انخلاء

واضح رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد حملے کم کرنے کے وعدوں کے باوجود حالیہ ہفتوں میں سرکاری سیکورٹی فورسیز کے خلاف ان کے حملے جاری رہنے اور حالیہ ہفتوں میں سو سے زیادہ ضلعوں پر قبضہ کرنے کے بعد فضائیہ نے ان کے خلاف یہ مہم شروع کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.