ETV Bharat / international

سری لنکا میں 606 قیدیوں کو رہا کرنے کی تیاری - سری لنکا میں قیدی رہا ہوں گے

سری لنکا میں جیل سے معمولی جرائم کا ارتکاب کرنے والے قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، تاکہ جیل میں قید افراد کی تعداد کو کم کیا جا سکے اور کورونا وائرس کے اثر کو زائل کرنے کی کوششیں بارآور ثابت ہوں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 7:49 PM IST

سری لنکا میں کورونا وبا کے پیش نظر جیلوں میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لئے معمولی جرائم میں قصوروار ٹھہرائے گئے 606 قیدیوں کو معافی دی جائے گی۔ مقامی میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ جنرل تشار اپل دینیا نے بتایا کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے قیدیوں، جن مجرموں نے معمولی جرائم کے لئے اپنی سزا کی آدھی مدت پورے کرچکے ہیں اور جن قصورواروں کے عمرقید کی سزا پچیس سال سے زیادہ ہوچکی ہے وہ بھی عام معافی کے اہل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کو معمولی جرائم کے لئے قصوروار قرار دیا گیا ہے اور جرمانہ نہیں بھرنے کی وجہ سے جیل میں قید ہیں ان سبھی کو رہا کیا جائے گا۔

وہیں جیل ریفارم اورقیدیوں کے بازآبادکاری کے وزیر مملکت سدرشنی فرناڈو پلے نے بتایا کہ ڈرگ اسمگلنگ، آبروریزی اور بچوں کے جنسی استحصال جیسے سنگین جرائم مییں قصوروار ٹھہرائے گئے قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں اب تک 1,000 قیدی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.