سموآ کی وزارت صحت نے بتایا کہ مرنے والوں میں چار سال سے کم عمر کے آٹھ بچے شامل ہیں۔ ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ تمام اسکول بند ہیں اور بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی مہم چلائی جا رہی ہے ، ملک بھر میں لوگوں کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر پابندی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خسرہ ایک متعدی بیماری ہے جو عام طور پر سانس کے نظام کے ذریعے ایک دوسرے میں پھیلتی ہے۔ اس میں سردی کے ساتھ تیز بخار ہوتا ہے اور ناک سے پانی نکلنے لگتا ہے۔ آہستہ آہستہ پورے جسم میں دانے ہو جاتے ہیں اور مدافعتی نظام مکمل طور کمزور ہو تاجاتا ہے۔