ETV Bharat / international

جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو جیل بھیجنے کے دوران فسادات میں 6 افراد ہلاک - jacob zuma latest news

جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کو جیل بھیجنے کے دوران فسادات میں 6 افراد ہلاک، جبکہ اس دوران 489 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ex-leader-jacob-zuma
جنوبی افریقہ کے سابق صدرکو جیل بھیجنے کے دوران فسادات میں 6 افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 1:38 PM IST

کرپشن کے الزامات میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کو جیل بھیجنے پر ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے، جن میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور کئی اسٹورز کو بھی لوٹ لیا گیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زوما کے آبائی صوبے کے شہر پیٹرمرزبرگ میں کئی عمارتوں کو آگ لگادی گئی۔
جوہانسبرگ اور ڈربن میں کئی اسٹورز کو لوٹ لیا گیا، لوٹ مار کرنیوالوں پر ربر کی گولیاں بھی چلائی گئیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فسادات سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔
جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے پیر کو خطاب کے دوران کہا کہ دو صوبوں میں 489 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملک کی تمام سرکاری ایجنسیز کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jabulani crowds: جنوبی افریقہ میں فسادات کے دوران پولیس نے فائرنگ کی

واضح رہے کہ سابق صدر زوما پر کرپشن کے الزامات ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تشدد اورفسادات برپا کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔
یواین آئی،اظ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.