چین میں طوفان کی وجہ سے ہوائی اڈے سے 56 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 71میں تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ آنے والی 10پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں پر اتارا گیا۔
سچووان کے دارالحکومت چینگدو میں جمعہ کی صبح 430 بجے آئے طوفان کی وجہ سے ہوائی اڈے کے رنوے کو کئی گھنٹوں کےلئے بند کردیا گیا تھا۔
طوفان کے کمزور ہونے کے بعد صبح سات بجے پہلے ایک رنوے اور 8بج کر 10منٹ پر دوسرا رنوے کھولا گیا۔طیارہ خدمات رفتہ رفتہ معمول پرآرہی ہیں۔